1 مارچ 2014 - 20:30
چین میں تشدد کا واقعہ درجنوں ہلاک

چین کے صوبے یون نان کے ریلوے اسٹیشن پرمسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی جبکہ 130 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: چین کے صوبے یون نان کے ریلوے اسٹیشن پرمسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی جبکہ 130 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہفتے کی رات سیاہ لباس پہنے چاقوؤں سے لیس افراد نے کن منگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ان ذرائع کے مطابق ان افراد نے پلیٹ فارم پر موجود شہریوں پر چاقووٴں سے حملہ کردیا۔ حملے کے بعد اسٹیشن پر افراتفری پھیل گئی اور ہر طرف ہنگامہ ہونے لگا۔ چینی حکام نے اس واقعے کو دہشت گردی کی منظم کاروائی قرار دیا ہے۔ مقامی ٹی وی کے مطابق متعدد حملہ آوروں کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲